سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (پی آئی ایف)نے اپنے پہلے گرین بانڈز کی فروخت کے لیے آرڈر لینا شروع کر دیے ، اس میں اربوں ڈالر جمع ہونے کی توقع ہے۔ بینک دستاویز کے مطابق 500 ملین ڈالر کے 100 سال کے نوٹ 6.7 فیصد کی آمدنی پر فروخت کیے جائیں گے، پانچ سالہ بانڈز میں 1.25 بلین ڈالرز یو ایس ٹریژریز پر 125 بیسس پوائنٹس (bps) پر اور 10 سالہ پیپر میں 1.25 بلین ڈالرز USTs پر 165 bps پر شروع کیے گئے۔ بینک دستاویز کے مطابق پانچ اور 10 سالہ پیپر کے لیے منافع کی طے شدہ شرح فیصد کو 25 bps کے ذریعے محفوظ کیا گیا، جب کہ 100 سالہ قسط 7-7.25 فیصد ایریا میں ظاہر کی گئی تھی۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ اس کے کھاتے کھل چکے ہیں اور توقع ہے کہ یہ ڈیل بدھ کے روز ہی ختم ہو جائے گی، ذرائع نے اس سے قبل کہا تھا کہ اس ڈیل سے اربوں ڈالر جمع ہونے کی توقع ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کا سرکاری سرمایہ کاری فنڈ 600 ارب ڈالر سے زیادہ کے اثاثوں کا انتظام کرتا ہے۔ اس کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے پیش کردہ وِژن 2030 میں مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ اس کے تحت سعودی عرب کا تیل کی آمدن پر انحصار بتدریج کم کرنے کے لیے وسیع تر معاشی اصلاحات پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے، فنڈ نے 2025 تک اپنے اثاثوں کو 10 کھرب ڈالر سے زیادہ تک بڑھانے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی