چینی ویزا درخواست مرکز سعودی عرب کے شہر ریاض میں کھول دیا گیا۔ سعودی عرب میں چینی سفارت خانے کی جانب سے تفویض کردہ یہ مرکز چائنا یوتھ ٹریول سروس آویو ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے زیر انتظام چلایا جائے گا اور خاص طور پر عام غیر ملکی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا درخواستوں کونمٹا ئے گا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعودی عرب میں چین کے سفیر چھانگ ہوا نے کہا کہ چینی سفارت خانے نے رواں سال اب تک 20 ہزار سے زائد ویزا درخواستوں پر کارروائی کی ہے جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں دگنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مرکز کا مقصد درخواست دہندگان کو زیادہ موثر، آسان اور اعلی معیار کی خدمات فراہم کرنا ہے۔ سی وائی ٹی ایس آیو ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے صدر ہان جی نے کہا کہ مرکز کا افتتاح نہ صرف چین اور سعودی عرب کے درمیان عملی تعاون کی عکاسی کرتا ہے بلکہ دونوں ممالک کے عوام کے مابین باہمی اعتماد اور دوستی کا بھی ثبوت ہے۔ مرکز 27 اور 28 اگست کو آزمائشی آپریشن کے بعد 29 اگست کو باقاعدہ کام شروع کرے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی