i بین اقوامی

رفح میں زمینی آپریشن کا خدشہ، امریکا نے اسرائیل کو بارودی مواد کی کھیپ کی ترسیل روک دیتازترین

May 08, 2024

رفح میں اسرائیل کے زمینی حملے کے خدشے کے پیش نظر امریکا نے اسرائیل کو بارودی مواد کی کھیپ کی ترسیل روک دی۔ امریکی انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ کھیپ میں 900 کلو گرام سے زائد بارودی مواد اور 226 کلو گرام سے زائد بارودی مواد شامل تھے۔ اس اہلکار نے کہا کہ کھیپ کو روکنے کا فیصلہ گزشتہ ہفتے کیا گیا تھا لیکن اس بارے میں حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا کہ آیا ان ہتھیاروں کی منتقلی مستقبل میں ہو گی۔ عہدیدار کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے رفح میں شہریوں کی انسانی ضروریات کے حوالے سے امریکا کی طرف سے اٹھائے گئے خدشات کو حل نہیں کیا ہے۔ وائٹ ہاوس انتظامیہ کے عہدیدار نے کہا کہ امریکی مقف یہ رہا ہے کہ اسرائیل کو رفح میں بڑا زمینی آپریشن شروع نہیں کرنا چاہیے، جہاں 10 لاکھ سے زیادہ لوگ پناہ لیے ہوئے ہیں اور ان کے پاس جانے کے لیے کوئی متبادل جگہ نہیں ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی