i بین اقوامی

رفح کا کوئی علاقہ اسرائیلی حملوں سے محفوظ نہ رہا، بمباری میں مزید 37فلسطینی شہیدتازترین

May 30, 2024

رفح میں اسرائیلی فوج کے پے درپے حملوں کے بعد کوئی علاقہ بھی محفوظ نہ رہا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے رفح کے گنجان آباد علاقوں میں حملے تیز کردیے ہیں اسی دوران پیش قدمی کرتے ٹینک رہائشی عمارتوں پر گولہ باری کرتے جارہے ہیں۔اسرائیلی فوجیوں نے رفح کے گنجان آباد علاقوں میں ایمبولینس پر بم مارکر ریسکیو کارروائیوں میں شریک2اہلکاروں کو قتل کردیا جب کہ اسرائیل کے حملوں میں مزید 37فلسطینی شہید ہوئے۔اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے بیشتر افراد خیموں میں مقیم تھے۔امدادی گروپ سیو دی چلڈرن کا کہنا ہے کہ عالمی عدالت کے حکم کے بعد تقریبا ایک ہفتے میں اسرائیل نے رفح کے محفوظ قرار دیے گئے علاقوں میں حملے کیے جس میں 66فلسطینی جان سے گئے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔امدادی گروپ نے رفح اور غزہ کی پٹی میں خواتین اور بچوں سمیت عام شہریوں کے قتل عام پر اسرائیل کے خلاف فوری کارروائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے کہ اس نے مصر کے ساتھ غزہ بارڈر کی پوری پٹی پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی