رفاہ کراسنگ غیرملکیوں اور غزہ کے شدید زخمیوں کے لئے عارضی طورپرکھل گئی۔قطر نے رفاہ بارڈر کراسنگ کھولنے کے لیے ثالثی کا کردار ادا کیا،تفصیلات کے مطابق رفاہ بارڈر کراسنگ کب تک انخلا کے لیے کھلی رہیگی اس کے لیے کوئی ٹائم نہیں بتایا گیا۔قطر کے رفاہ کراسنگ کے معاہدے کو یرغمالیوں کی رہائی سے منسلک نہیں کیا گیا،قطری معاہدے کے تحت غیر ملکی پاسپورٹ ہولڈرز اور کچھ شدید زخمی شہریوں کو غزہ سے باہر جانے کی اجازت دینے کا فیصلہ ہوا ہے،زخمیوں کو نکالنے کے لیے مصر سے ایمبولینسزکا قافلہ رفاہ بارڈرکراسنگ کے راستے غزہ میں داخل ہوگئیں، غزہ کے الشفا اسپتال اور انڈونیشین اسپتال کے پاس چند گھنٹے کا ایندھن رہ گیا،فلسطینی حکام نے فوری طور پر شدید زخمیوں کو مصر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔ مصری حکومت نے رفاہ کراسنگ کے قریب فیلڈ اسپتال قائم کردیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی