i بین اقوامی

ہردیپ سنگھ قتل، مودی حکومت کا جوابی اقدام، کینیڈا کے سفارتکار کو بھارت چھوڑنے کا حکمتازترین

September 19, 2023

بھارت نے خالصتان تحریک کے رہنما کے قتل پر کینیڈین حکومت کے اقدام پر جوابی اقدام میں کینیڈا کے سینئر سفارتکار کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا،بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی حکومت نے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈوکے الزامات اور بھارتی سفیر کی ملک بدری کا فوری جواب دیتے ہوئے کینیڈا کے سفیر کو بھارت چھوڑنے کا حکم دیا ہے،بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ نے منگل کے روز کینیڈین ہائی کمشنر کو طلب کیا اور انہیں بھارت میں کینیڈا کے سفارتکار کی ملک بدری کے فیصلے سے آگاہ کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی