i بین اقوامی

ہردیپ سنگھ کا قتل حساس معاملہ ہے جس پر امریکہ کو تشویش ہے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہتازترین

September 26, 2023

امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ ہردیپ سنگھ کا قتل ایک حساس معاملہ ہے جس پر امریکہ کو تشویش ہے،امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جو الزامات کینیڈین صدر جسٹن ٹروڈو نے شواہد کی بنیاد پر بھارت پر لگائے ہیں ان پر ہمیں گہری تشویش ہے، امریکہ اپنے شراکت دار ملک کینیڈا کے ساتھ رابطے میں ہے،ترجمان کا کہنا تھا کہ کینیڈا کی نجر کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، امریکہ نے بھارت کے اوپر نجی اور عوامی سطح پر تحقیقات میں کینیڈا کے ساتھ تعاون پر زور دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی