دہلی پردیش کانگریس کمیٹی نے راہول گاندھی سے متعلق پوسٹر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ راہول گاندھی کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہوا ،دی حکومت اور بی جے پی سبھی طبقات اور مذاہب کے لوگ راہول کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں۔ کانگریس کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے دہلی پردیش کانگریس کے صدر اروندر سنگھ لولی نے نے کہا کہ راہول گاندھی کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور لوگ راہول گاندھی کے خیالات سے متاثر ہو رہے ہیں۔ تاہم مودی حکومت اور بی جے پی سبھی طبقات اور مذاہب کے لوگ راہول کی مقبولیت سے خوفزدہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جس طرح سے راہول گاندھی غریب طبقوں تک خاص طور پر ان کے کاروباری مقامات پر پہنچ رہے ہیں، اس سے ایک بار پھر ملک کے عام لوگوں سمیت کاروباری طبقے میں کانگریس کے تئیں اعتماد پیدا ہوا ہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا کہ راہول گاندھی کے خلاف بی جے پی نے جو غیرذمہ دارانہ حرکت کرتے ہوئے پوسٹر شائع کرکے انہیں راون بتایا ہے، اس کا خمیازہ بی جے پی کو بھگتنا پڑے گا اور ملک کے لوگ اسے اس کی سخت سزا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی اس حرکت سے نہ صرف دہلی بلکہ ریاستی دارالحکومتوں میں بھی کانگریس کارکن ناراض ہیں اور احتجاج میں سڑکوں پر اتر آئے ہیں۔ بی جے پی کی اس حرکت کے خلاف پارٹی کارکن غصے میں ہیں اور پولیس کے لیے احتجاجی کارکنوں کو روکنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کانگریس لیڈر راہول گاندھی کی ایک قابل اعتراض تصویر شیئر کی تھی جس پر پارٹی میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ پارٹی لیڈران اور کارکنان کا کہنا ہے کہ بی جے پی راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا سے بوکھلائی ہوئی ہے اس لیے اس طرح کی حرکتوں پر اتر آئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی