مقبوضہ مغربی کنارے کے رام اللہ سے ملحقہ قصبے کفر نیما میں سوموار اور منگل کی درمیانی شب اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے چار افراد جاں بحق ہو گئے۔فلسطینی وزارت صحت نے کہا کہ اسرائیلی فورسزکی فائرنگ سے زخمی ہونے والے آٹھ افراد کو رام اللہ کے مغرب میں واقع گائوں کفر نیما سے فلسطین میڈیکل کمپلیکس پہنچایا گیا ہے۔ ان میں بعض کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔سرائیلی اسپیشل فورس نے کفر نیما گائوں کے قریب ایک گاڑی پر گولیاں برسائیں جس سے متعدد شہری زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فورسز نے گاڑی پر گولی چلانے کے بعد گائوں پر دھاوا بول دیا، جس سے تصادم شروع ہو گیا۔رام اللہ اور البہرہ کے علاقے میں فتح تحریک نے چار افراد کی ہلاکت کے خلاف منگل کو رام اللہ اور البیرہ گورنری نے ہڑتال کی،اسرائیلی بارڈر پولیس نے کہا کہ اس نے ایک گاڑی پر فائرنگ کی جس نے ایک چھاپے کے دوران اس کے متعدد اہلکاروں کو کچلنے کی کوشش کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی