بھارتی اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے پارلیمنٹ میں تقریر کے دوران قرآن پاک کا حوالہ دیا اور درود پڑھا۔ راہل گاندھی نے لوک سبھا میں عدم تشدد اور امن کی بات کرتے ہوئے حضرت محمد مصطفی ۖ کا حوالہ دیتے ہوئے درود پڑھا اور کہا کہ دنیا کی تمام عظیم ہستیوں نے عدم تشدد اور خوف کو ختم کرنے کی بات کی اوربتایا کہ ڈرنا نہیں چاہیے۔ اپوزیشن لیڈر نے بی جے پی اور ہندو انتہاپسندوں پارٹیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے رہنما نفرت، خوف اور تشدد پھیلا رہے ہیں۔ یہ لوگ ہندو لیڈر ہونے کا دعوی کرتے ہیں لیکن ساتھ ہی ساتھ نفرت اور تشدد بھی کرتے ہیں۔ یہ ہندو نہیں ہیں۔ حکمران بی جے پی کے اراکین نے پارلیمنٹ نے راہل گاندھی کی تقریر کے دوران شور شرابا کیا اور ان پر الزام عائد کیا کہ وہ پورے ہندو معاشرے پرتشدد کا الزام لگا رہے ہیں۔ بی جے پی رہنماں نے راہل گاندھی سے معافی مانگنے کا بھی مطالبہ کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی