پرتگال میں کبوتربازی کا شوق موت کے کھیل میں تبدیل ہوگیا، کبوتر بازی میں سبقت لے جانے کی دوڑ میں ایک شخص نے مقابلے کے تین حریفوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی،غیر ملکی میڈیا کے مطابق لزبن کے جنوب میں واقع شہر سیٹوبل کے پولیس کمشنر اینڈریا گونسالویس کے مطابق 30سے 60سال کی عمر کے چار افراد کے درمیان کبوتربازی کے دوران جھگڑا ہوا جس پر ایک شخص نے تین افراد کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی ،پرتگالی میڈیا کے مطابق چاروں افراد نے کبوتربازی میں حصہ لیا تھا، ان کے درمیان سبزیوں کے ایک غیر قانونی باغ کو لے کر جھگڑا ہوا،پولیس کے اعداد وشمار سے معلوم ہوا ہے کہ پرتگال میں 2015سے اب تک ہر سال ہونے والے 80قتل میں سے اوسطا پانچ آتشیں اسلحے سے کیے گئے ،واضح رہے کہ پرتگال میں آتشیں اسلحے کے استعمال پر پابندی ہے تاہم اسلحہ سے شکار کی اجازت دی جاتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی