i بین اقوامی

پروسیجرل ووٹ منظور ،امریکا کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ٹل گیاتازترین

June 01, 2023

امریکا کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ٹل گیا، پروسیجرل ووٹ منظور ، بل اب ایوان نمائندگان میں پیش کیا جائے گا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایوان میں کارروائی سے متعلق قرارداد 187کے مقابلے میں 241ووٹوں سے منظور کرلی گئی ، ووٹ منظور کیے جانے سے بل پر بحث کا آغاز ہوگیا ہے اور اس پر ووٹنگ کی راہ ہموار ہوگئی ہے،قرض کی حد 31.4 کھرب ڈالر تک محدود رکھنے کو معطل کیے جانے کا بل کچھ دیر میں ایوان میں پیش کیا جائے گا،ایوان میں 213ڈیموکریٹس اور 222ری پبلکنز اراکین جبکہ 29ری پبلکنز کو بل پر اعتراض ہے، اس طرح بل منظور کرنے کے لیے ری پبلکنز کو حریف ڈیموکریٹس کی بھی حمایت درکار ہے،ایوان نمائندگان کے ری پبلکن سپیکر کیون مک کارتھی کا کہنا ہے کہ بل پر ووٹنگ مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے آٹھ بجے یعنی پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے پانچ بجے ہوگی اور یہ منظور کرلیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ قانون سازی کر لی گئی تو قرض کی حد یکم جنوری 2025تک معطل کردی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی