i بین اقوامی

پوپ فرانسس نے پادریوں کوہم جنس پرست جوڑوں کوبرکت کی دعا دینے کی اجازت دیدیتازترین

December 19, 2023

رومن کیتھولک مسیحی برادری کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے پادریوں کوہم جنس پرست جوڑوں کوبرکت کی دعا دینے کی اجازت دے دی،پوپ فرانسس کی جانب سے ہم جنس پرستوں کو دعائے برکت کی اجازت ملنے کو اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے،پوپ فرانسس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پادریوں کو مخصوص حالات میں ہم جنس اور بے قاعدہ جوڑوں کو برکت کی دعا دینے کی اجازت ہونی چاہیے تاہم ویٹیکن کا کہنا ہے کہ یہ چرچ کی باقاعدہ رسومات کا حصہ نہیں ہونی چاہئیں، ویٹیکن شادی کو ایک مرد اور عورت کے درمیان ہی دیکھتا ہے،ویٹیکن کیمطابق یہ اجازت اس بات کی علامت ہونی چاہیے کہ خدا سب کو خوش آمدید کہتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی