پولینڈ کے صدر آندریژ ڈوڈا نے پولینڈ حکومت پر روسی اثرو رسوخ کی تحقیق کے لئے ایک خصوصی کمیشن کے قیام پر مبنی قانون میں تبدیلیوں کی منظوری دے دی ہے، 2007سے 2022کے سالوں میں پولینڈ کی داخلہ سلامتی میں روسی مداخلت کی تحقیق کے لئے سرکاری کمیشن کے قیام پر مبنی قانون 31مئی کو نافذالعمل ہو گیا تھا،مذکورہ قانون کے ذریعے روس کے زیرِ اثر سیاست دانوں کی شناخت کے بعد انہیں سرکاری خدمات سے معزول کرنے کا اختیار رکھتا تھا۔ تاہم اس قانون کو پولینڈ حزب اختلاف کے لیڈر ڈونلڈ ٹسک کو موسمِ خزاں میں متوقع پارلیمانی انتخابات سے خارج رکھنے کے لئے ایک ہتھیار قرار دیا گیا اور سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا،صدر ڈوڈا نے قومی و بین الاقوامی تنقیدوں کے جواب میں کمیشن کے قیام کے قانون میں تبدیلی کی تجویز پیش کی اور کہا تھا کہ نئے تحقیقی کمیشن کو اسمبلی ممبران کا احاطہ نہیں کرنا چاہیے اور انہیں سرکاری خدمات سے معزول نہیں کرنا چاہیے،ڈوڈا نے روس کے پولینڈ حکومت پر اثرات سے متعلق دعووں کی تحقیق کے لئے ایک خصوصی کمیشن کے قیام پر مبنی قانون میں تبدیلیوں کی گزشتہ روز منظوری دے دی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی