نیٹو نے پولینڈ کی فضائی حدود میں ایک روسی ڈرون کے داخلے کو ممکنہ خطرہ قرار دیا ہے ، نیٹو کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں ترجمان فرح دخل اللہ نے کہا کہ پولینڈ نے اطلاع دی کہ یوکرین کے خلاف روسی حملوں کے دوران ممکنہ طور پر ایک ڈرون اس کی فضائی حدود میں داخل ہوا ہے، ہم یوکرین کے شہریوں اور شہری بنیادی ڈھانچے کے خلاف جاری ان حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں،دخل اللہ نے کہا کہ 2022میں یوکرین میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے کئی بار روسی یو اے ویزاور میزائلوں کے پرزے نیٹو ممالک کی سرزمین پر ملے ہیں ،اگرچہ ہمارے پاس ایسی کوئی اطلاع نہیں ہے جس سے یہ ظاہر ہو کہ روس نے اتحادیوں کے خلاف جان بوجھ کر حملہ کیا ہے لیکن یہ کارروائیاں غیر ذمہ دارانہ اور ممکنہ طور پر خطرناک ہیں،دخل اللہ نے بتایا کہ یوکرین کی جنگ کے جواب میں نیٹو نے پولینڈ سمیت اس کے مشرقی کنارے پر اپنی موجودگی میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی