پولینڈ روس کے حملے کے بعد پہلا نیٹو رکن ملک بن گیا جس نے یوکرین کو جنگی جہاز بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولش صدر اندرزیج ڈوڈا نے کہا ہے کہ پولینڈ یوکرین کو سوویت دور کے چار مگ لڑاکا طیارے بھیجے گا جنہیں آئندہ دنوں میں جنگ سے متاثرہ ملک کے حوالے کر دیا جائے گا جبکہ باقی طیارے بعد میں بھیجے جائیں گے،انہوں نے کہا کہ پولینڈ میں ابھی تک سوویت دور کے ایک درجن کے قریب مگ 29طیارے زیر استعمال ہیں،دوسری جانب یوکرین کے وزیر دفاع کے مشیر یوری ساک نے کہا ہے کہ پولینڈ کے جیٹ طیاروں کو ہماری فضائیہ بہت موثر طریقے سے استعمال کرے گی،انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران یوکرینی فضائیہ نے روسی اہلکاروں اور جنگی آلات پر 16فضائی حملے کیے ہیں لیکن یوکرین ایف 16جیسے چوتھی نسل کے جیٹ طیارے چاہتا ہے کیوں کہ وہ زیادہ قابل ہیں اور یقینا وہ یوکرائنی فضائیہ کو مزید موثر بنائیں گے،علاوہ ازیں یوکرین کی پارلیمنٹ کی ڈپٹی سپیکر اولینا کونڈراتیوک نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ مزید ممالک بھی پولینڈ کی پیروی کریں گے جبکہ یوکرین کی رکن پارلیمنٹ کیرا رودک نے کہا کہ ہمیں ان طیاروں کی ضرورت ہے تاکہ ہم اپنے فضائی دفاعی نظام کو مضبوط کریں اور موسم بہار کی جوابی کارروائی میں اپنی فوج کی مدد کریں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی