پنسلوانیا کے غار سے 1977میں منجمد حالت میں پائی جانے والی لاش کی شناخت کرلی،حکام کو لاش کی شناخت کرنے میں تقریبا 50 برس لگے جسے پِنیکل مین کہتے تھے،برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق مقامی حکام کے مطابق لاش پنسلوانیا سے تعلق رکھنے والے 27سالہ نکولس پال گرب کی ہے۔ حکام نے بتایا کہ نکولس کے فنگر پرنٹس کا سراغ لگانے اور میچ کرنے کے بعد پِنیکل مین کی شناخت پر کام کیا،فلاڈیلفیا کے شمال مغرب میں 75میل پیدل سفر کے علاقے البانی ٹان شپ میں ایک غار میں گرب کی لاش منجمد پائی گئی،منجمد باقیات کی شناخت کے لیے متعدد کوششیں کی گئیں لیکن سب ناکام رہے، ڈی این اے کو نکالنے کے لیے پانچ سال قبل نکالا گیا تھا۔ پوسٹ مارٹم کے ابتدائی معائنے سے معلوم ہوا کہ پنیکل مین کی موت منشیات کی زیادہ مقدار لینے سے ہوئی، لیکن پولیس نے پوسٹ مارٹم مسترد کردی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی