فرانسیسی حکام نے پیرس میں ایرانی قونصل خانے میں اختتام ہفتہ پر آتش زدگی کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے،قونصل خانے میں ہفتے کی صبح آگ لگی تھی اور اس کا پولیس کے ایک گشتی دستے سے پتا چلا تھا۔ اس سے قونصل خانے کے بیرونی داخلی دروازے کو نقصان پہنچا تھا،اس کیس سے وابستہ ایک ذریعے نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ 1963میں ایران میں پیدا ہونے والے مشتبہ شخص کو اتوار کے روز گرفتار کیا گیا تھا اور اس کی منگل کے روز فاسٹ ٹریک ٹرائل کے جج کے سامنے پیشی تھی،ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے پیرس میں قونصل خانے پر حملے کی مذمت کی ہے جبکہ فرانسیسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان این کلیئر لیجنڈرے نے بھی اس حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی