پیرو میں حکومت مخالف مظاہروں میں اموات کی تعداد 43 تک پہنچ گئی ہے،پیرو کے میڈیا کے مطابق ملک کے جنوبی علاقے جولیاکا میں جمع ہونے والے حکومت مخالف مظاہرین نے پولیس کے ساتھ جھڑپ کی،محتسب دفتر کی نائب سربراہ 'ایلیانا ریوولر' نے بیان میں کہا ہے کہ 'جولیاکا' ہوائی اڈے کے جوار میں سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں 14 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، 11 دسمبر سے جاری حکومت مخالف مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 43 تک پہنچ گئی ہے۔ ملک بھر میں سڑکیں ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین سے بھر گئی ہیں۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ صدر 'دینا بولوآرتے' مستعفی ہوں، زیرِ حراست سابقہ صدر پیدرو کاسٹیلو کو رہا کیا جائے ، کانگریس بند کی جائے اور قبل از وقت انتخابات کروائے جائیں،اس دوران پیرو حکومت نے ملک کے داخلہ معاملات میں مداخلت کے دعوے سے بولیویا کے سابق صدر ایوو مورالس اور دیگر 8 افراد کا پیرو میں داخلہ ممنوع قرار دے دیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی