i بین اقوامی

پیرو نے تارکین وطن کی آمد روکنے کیلئے سرحدیں سیل کر دیں، ایمرجنسی کا نفاذتازترین

April 27, 2023

پیرو نے تارکین وطن کے بڑے پیمانے پر بہاو کو روکنے کے لیے اپنی سرحدوں پر ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے،پیرو کی صدر ڈینا بولوارتے نے کہا کہ حال ہی میں غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے والے تارکین وطن کی تعداد میں شدید اضافہ ہوا ہے، انہوں نے غیر قانونی کراسنگ کو کنٹرول کرنے کے لیے سرحدوں پر ہنگامی حالت کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ فوجی یونٹ چلی، بولیویا، برازیل، ایکواڈور اور کولمبیا کی سرحدوں پر تعینات کیے جائیں گے،انہوں نے کہا کہ انہوں نے یہ فیصلہ سیکیورٹی کے مقاصد کے لیے لیا اور کہا کہ "ہر روز حملوں، ڈکیتیوں اور مختلف جرائم میں غیر ملکی ملوث ہوتے ہیں، اس لیے ہمیں احتیاط برتنی ہوگی،وزیر دفاع جارج شاویز نے کہا ہے کہ ملک میں غیر قانونی اور غیر قانونی داخلے کو روکنے کے لیے ہنگامی حالت کا اعلان کیا گیا ہے،عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرو کے شہر تاکنا اور چلی کے آریکا شہروں کے درمیان سیکڑوں تارکین وطن کے جمع ہونے اور سرحدوں کو عبور کرنے کی کوشش کر نے کے دوران وقتا فوقتا سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپیں ہونے کی اطلاعات مل رہی تھیں،انہوں نے کہا کہ چلی نے سرحدوں پر کنٹرول بڑھا دیا ہے اور وہ غیر قانونی تارکین وطن کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے گا،قومی ادارہ برائے شماریات کے مطابق پیرو میں رہنے والے 10میں سے 9تارکین وطن وینزویلا کے باشندے ہیں جن کی تعداد 1.3ملین کے لگ بھگ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی