پیرو کی سپریم کورٹ نے سابق صدر پیدرو کاستیلو کو بغاوت کے الزامات کے تحت دی گئی 18ماہ قید کی سزا کے خلاف اپیل خارج کر دی،غیر ملکیمیڈیا کے مطابق پیرو کی سپریم کورٹ کی جانب سے سابق وزیر اعظم انی بال پر بھی بیرون ملک سفر کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے،کاستیلو کے وکیل نے عدالتی فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میرے موکل نے ایسے جرائم نہیں کئے جو بغاوت کا باعث بنیں اور انہیں دی جانے والی سزا بے بنیاد ہے،دوسری جانب سابق صدر کے مواخذے اور برطرفی پر ملک بدامنی کا شکار ہے، کاستیلو کی گرفتاری کے بعد پیرو میں بڑے پیمانے پر مظاہرے شروع ہو گئے تھے جس کو بہت سے لوگوں نے بغاوت کی کوشش قرار دیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی