i بین اقوامی

پیرو، 22برس بعد امریکی کوہ پیما کی منجمد لاش مل گئیتازترین

July 10, 2024

پیرو میں 22سال قبل لاپتہ ہونے والے امریکی کوہ پیما کی جمی ہوئی لاش پہاڑی سے مل گئی، کوہ پیما کے کپڑے اور جوتے محفوظ حالت میں تھے،غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما ولیم سٹیمپفل 22 سال قبل ایک مہم کے دوران اپنی ٹیم سمیت برفانی چوٹی پر تودے کی زد میں آگئے تھے ،یہ حادثہ 22ہزار فٹ بلندی پر پیش آیا تھا ۔ جس کے نتیجے میں کوہ پیما اسی جگہ دفن ہوگئے تھے ۔ سال2002 میں 59 سالہ کوہ پیما کے لاپتہ ہونے کے بعد ان کی تلاش میں کی جانے والی تمام تر کوششیں ناکام ثابت ہوئیں تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی