ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہیکہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن جوہری پاور پلانٹ کے افتتاح کے لیے ترکیہ کا دورہ کر سکتے ہیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق نجی ترک ٹی وی پر گفتگو کے دوران ترک صدر رجب طیب اردگان نے اس حوالے سے گفتگو کی ہے ،ان کا کہنا تھا کہ ترکیہ میں آئندہ ماہ 27 اپریل کو جوہری پاور پلانٹ کا افتتاح ہونا ہے،ترک صدر نے کہا کہ اس موقع پر ممکن ہے کہ روسی صدر پیوٹن ترکیہ آئیں یا پلانٹ کی افتتاحی تقریب میں آن لائن شرکت کریں،غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ کا پہلا جوہری پاور پلانٹ روسی کمپنی تعمیر کر رہی ہے،دوسری جانب حال ہی میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے اعلان کیا تھا کہ بیلاروس میں روس کے جوہری ہتھیاروں کی تنصیب سے متعلق معاہدہ طے پایا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی