i بین اقوامی

پیلوسی کا دورہ تائیوان ون چائنہ پالیسی پر عمل پیرا ہونے کے اتفاق کو مضبوط کرے گا،چینی وزیر خارجہتازترین

August 12, 2022

چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی نے امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے چین کے علاقے تائیوان کے دورے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے بین الاقوامی برادری کو صرف امریکہ کی غنڈہ گردی کی بالا دستی سے مزید آگاہی ملے گی اوریہ ون چائنہ اصول پر عمل پیرا ہونے کے اتفاق کو مضبوط کرے گا۔ وانگ نے یہ تبصرہ منگولیا، جمہوریہ کوریا اور نیپال کے وزرائے خارجہ کے ساتھ اپنے حالیہ رابطوں کے دوران کیا۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ پیلوسی کا تائیوان کا دورہ سراسر سیاسی اشتعال انگیزی ثابت ہوا ہے۔ وانگ نے کہا کہ یہ امریکہ کی جانب سے کیے گئے وعدوں کی سنگین خلاف ورزی اور چین کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ وانگ کہا"بلاشبہ چین اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ضروری اور پرعزم جوابی اقدامات کرے گا، دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کو برقرار رکھے گا اور آبنائے تائیوان میں حقیقی معنوں میں امن و استحکام کو برقرار رکھے گا،" اس دورے کو مکمل سیاسی ڈھونگ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیلوسی کی کارکردگی صرف چینی عوام کو مزید متحد اور قومی اتحاد کے عظیم مقصد کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم بنائے گی۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی