ایرانی پاسداران انقلاب کور نے اسرائیل کو انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے مزاحمتی محاذ سے تباہ کن جواب کا سامنا کرنا ہوگا،پاسداران کے کمانڈر حسین سلامی نے یہ دھمکی لبنان میں اسرائیل کے پیجر اور واکی ٹاکی حملوں کے بعد جاری کیے گئے بیان میں دی ہے، عرب میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کے کمانڈر حسین سلامی نے مزید کہا کہ اسرائیل کے یہ دہشت گردانہ حملے بلا شبہ صہیونی بوکھلاہٹ اور مسلسل ناکامی کی وجہ سے ہیں، تاہم اسرائیل کو جلد ان کا جواب بھگتنا پڑے گا،حسین سلامی کا ایران کے سرکاری میڈیا پر نشر ہونے والا یہ بیان حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کو ایک پیغام کی صورت بھیجا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی