پاناما کے صدر ہوزے رال ملینو نے کہا ہے کہ پاناما کی آزادی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق پاناما کے صدر نے پاناما کینال پر کنٹرول کی دھمکی پر امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جواب دے دیا۔انہوں نے کہا کہ پاناما کینال کی انتظامیہ پر چین کا کوئی اثرو رسوخ نہیں ہے۔ پاناما کے صدر کا مزید کہنا ہے کہ ریٹ کسی خواہش پر مقرر نہیں کیے گئے، کینال پاناما کی ملکیت ہے۔ادھر امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاناما پر حد سے زیادہ چارجز لگانے کا الزام دیتے ہوئے پاناما کینال پر کنٹرول کی دھمکی دی تھی ۔ایک تقریب سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاناما کینال کو غلط ہاتھوں میں نہیں جانے دیں گے، ہم پاناما کینال پر دھوکا کھا رہے ہیں، جیسے ہمیں ہر جگہ دھوکا دیا جا رہا ہے۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی