i بین اقوامی

پاکستانی ہندوں کو جاری کردہ ویزے منسوخ نہیں ہوں گے، بھارتتازترین

April 25, 2025

بھارت نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کو جاری کیے گئے ویزے منسوخ کرنے کے فیصلے کا اطلاق بھارت میں طویل قیام کے اجازت نامے رکھنے والے پاکستانی ہندوں پر نہیں ہوگا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق جاری ایک وضاحت میں بھارتی وزارت خارجہ نے کہا کہ اس فیصلے کا اطلاق پاکستانی ہندو شہریوں کو پہلے سے جاری کردہ طویل مدتی کارآمد ویزوں پر نہیں ہوگا۔دریں اثنا ایئر انڈیا نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارتی ایئرلائنز کے لیے اپنی فضائی حدود بند کرنے کے بعد شمالی امریکا، برطانیہ، یورپ اور مشرق وسطی جانے والی اس کی پروازیں متبادل توسیعی راستہ اختیار کریں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی