i بین اقوامی

پاکستان کا جوہری پروگرام محفوظ اور امریکا اس کے طریقہ کار سے مطمئن ہے، امریکی جنرل مائیکل ایرک کوریلاتازترین

March 20, 2023

امریکی سینٹرل کمانڈ جنرل مائیک ایرک نے کہا ہے کہ پاکستان کا جوہری پروگرام محفوظ اور امریکا اس کے طریقہ کار سے مطمئن ہے،میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے واضح کیا کہ پاکستان میں معاشی ،سیاسی اور انسداد دہشتگردی کی صورتحال کے باوجود وہ جوہری پروگرام کے طریقہ کار سے مطمئن ہیں،پاکستان کی ملٹری قیادت اور جوہری پروگرام پر امریکی سینٹرل کمانڈ کے قابلِ تحسین تاثرات سامنے آئے ہیں۔ یو ایس سینٹ آرمڈ سروسز کمیٹی کا اجلاس ہوا کمیٹی کے اجلاس میں کمانڈر سینٹرل کمانڈ جنرل مائیکل ایرک کوریلا سے پاکستان کی موجودہ معاشی اور سیاسی صورتحال کے پیش نظر پاکستان کے جوہری پروگرام کے بارے میں سوال کیا گیا،جنرل کوریلا نے واضح کیا کہ انکے پاکستان اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے دیرینہ اور قریبی ملٹری تعلقات ہیں۔ جنرل کوریلا نے واضح کیا کہ پاکستان میں معاشی ،سیاسی اور انسداد دہشتگردی کی صورتحال کے باوجود وہ ملک کے جوہری پروگرام کے طریقہ کار سے مطمئن ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی