i بین اقوامی

پا کستان معاشی بحالی راستے پر گامزن ، شہبازحکومت سے گہرے تعلقات، ڈونلڈ لوتازترین

September 27, 2024

امریکا کے اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ برائے جنوبی و وسطی ایشیا امور ڈونلڈ لو نے کہا ہے کہ پاکستان معاشی بحالی کے راستہ پر گامزن ہے،ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ ہمارا پاکستان کی عوام کے ساتھ گہرا تعلق ہے،پاکستان جس معاشی بحالی سے گزر رہا ہے اس سے ہمیں بہت حوصلہ ملا، معیشت کی بحالی تمام پاکستانیوں کے لیے فائدہ مند ہے،ڈونڈلو نے کہا کہ ان کی پاکستانی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سے تفصیلی ملاقات ہوئی ہے جس میں معاشی منصوبے اور اصلاحات سے متعلق جاننے کا موقع ملا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی