i بین اقوامی

ورکشاپ میں شامل پاکستانی ججز کے انتخاب میں ہمارا کوئی عمل دخل نہیں، برطانوی یونیورسٹی کا وضاحتی بیانتازترین

August 08, 2023

برطانوی یونیورسٹی ہل نے کہا ہے کہ ورکشاپ میں شامل پاکستانی ججز کے انتخاب میں اس کا کوئی عمل دخل نہیں ہے،تفصیلات کے مطابق برطانوی یونیورسٹی نے پاکستانی ججز کے تربیتی کورس سے متعلق وضاحت جاری کر دی ہے، یونیورسٹی آف ہل نے ٹریننگ کورس سے متعلق وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ ٹریننگ کے لیے افراد کے انتخاب میں اس کا کوئی عمل دخل نہیں ہے،بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سے کورس میں شرکت کرنے والے ججز کا انتخاب پاکستان کی متعلقہ عدالتیں کرتی ہیں، موجودہ کورس کے شرکا کا انتخاب اسلام آباد سپریم کورٹ اور پشاور کی ہائی کورٹس نے کیا ہے،بیان کے مطابق ہل یونیورسٹی 2014سے پاکستانی ججز کے لیے ورکشاپ منعقد کروا رہی ہے۔ یاد رہے کہ توشہ خانہ کیس کا فیصلہ دینے والے سیشن جج ہمایوں دلاور بھی یونیورسٹی آف ہل کی ورکشاپ میں شریک ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی