i بین اقوامی

ہونڈراس کا امریکا سے 100سال پرانا معاہدہ ختم کرنیکا اعلانتازترین

August 29, 2024

وسطی امریکی ملک ہونڈراس کا امریکا سے 100سال پرانا قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کر دیا،ہونڈراس کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں امریکی سفیر کی جانب سے ہونڈارس اور وینزویلا کے دفاعی حکام سے متعلق بیان پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے واشنگٹن کے ساتھ ایک صدی سے بھی پرانا قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے،وسطی امریکی ملک کی وزیر خارجہ اینرک رینا کی جانب سے سوشل میڈیا پر ری پبلک آف ہونڈراس کی جانب سے امریکا کو قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ ختم کرنے سے متعلق آگاہ کرنے کا خط شیئر کیا گیا،قبل ازین ہونڈراس کے صدر زومارا کاسترو نے بھی بین الاقوامی معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے امریکا کی اپنے ملک میں مداخلت کی مذمت کی تھی،زومارا کاسترو نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا تھا کہ امریکا کی اپنے سفیر کے ذریعے ہمارے ملک کی سیاست میں براہ راست مداخلت ناقابل برداشت ہے تاہم امریکی سفارتخانے کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی