سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ممکنہ فرد جرم کی کارروائی تاخیر کا شکار ہوگئی، گرینڈ جیوری تعطیلات کے بعد کیسز دوبارہ سنے گی،غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق صدر ٹرمپ نے 18مارچ کو کہا تھا کہ ان پر 3دن میں فردِ جرم عائد ہوگی، امریکا میں ایسٹر، پاس اوور، عیدالفطر اور 10اپریل سے 2 ہفتے کی تعطیلات آرہی ہیں،گرینڈ جیوری کی جانب سے اپریل کے آخر تک کیسز پر غور کا امکان نہیں،واضح رہے کہ سابق صدر ٹرمپ پر الیکشن 2016سے پہلے اداکارہ کو بطور رشوت ایک لاکھ 30ہزار ڈالر دینے کا الزام ہے،دوسری جانب اس مقدمے کے باوجود ٹرمپ نے 2024کے صدارتی انتخاب کے لیے اپنی مہم بھی شروع کی اور ٹیکساس میں 25مارچ سے انتخابی ریلی کا اعلان کیا تھا ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی