ریپبلیکن کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ممکنہ ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس سے صدارتی مباحثے سے انکارکردیا،ترجمان ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے جب تک ڈیموکریٹک پارٹی کملا ہیرس کو باضابطہ صدرامیدوار نامزد نہیں کردیتی۔مباحثے کی کوئی تاریخ نہیں دے سکتے،نائب امریکی صدرکملا ہیرس نے بیان میں کہا تھا کہ وہ ٹرمپ کے ساتھ صدارتی مباحثے کے لئے تیارہیں،تاہم ٹرمپ کے انکارپرکملا ہیرس نے ڈونلڈ ٹرمپ پر پیچھے ہٹنے کا الزام لگادیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی