نیویارک اسٹیٹ کی سپریم کورٹ کے قائم مقام جسٹس جوآن مرچن نے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف جعلسازی کے الزامات سے متعلق کیس کا فیصلہ صدارتی انتخاب کے بعد تک ملتوی کردیا۔ کیس کا فیصلہ اب 26 نومبر کو سنایا جائے گا۔ امریکی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ صدارتی الیکشن پر اثرات نہ پڑنے کیلئے کیا گیا۔ رواں سال مئی میں نیویارک کی جیوری نے ٹرمپ کو چونتیس الزامات کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔ انہوں نے کاروباری ریکارڈ میں جعلسازی کی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی