ماسکو کے زیر انتظام یوکرین کے 4 ریجن کی روس میں شمولیت کے لیے ووٹنگ کا آج آخری روز ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ماسکو کے زیر انتظام یوکرین کے 4 ریجن لوگانسک، ڈونیٹسک، خیرسون اور زاپوریژیا میں ریفرنڈم ہو رہا ہے۔ چاروں ریجن کی روس میں شمولیت کے لیے گزشتہ منگل سے ووٹنگ شروع ہوئی تھی، روسی پارلیمنٹ ممکنہ طور پر کچھ دنوں کے اندر الحاق کی منظوری دے گی۔ دوسری جانب کیف اور مغربی ملکوں نے ریفرنڈم کو مسترد کردیا ہے۔ یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ڈونیٹسک ریجن یوکرین کا ہی رہے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس دوران یوکرین کے مختلف حصوں میں روسی اور یوکرینی فورسز کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی