i بین اقوامی

وینزویلا ، سیکیورٹی فورسز خطرناک گینگسٹرز کے قبضے سے لگژری جیل خالی کرانے میں کامیابتازترین

September 22, 2023

وینزویلا میں سیکیورٹی فورسز نے خطرناک گینگسٹرز کے قبضے سے ایک ایسی جیل خالی کرانے میں کامیاب ہوگئے جسے قیدیوں نے آسائشوں سے آراستہ لگژری ہوٹل بنا لیا تھا،عالمیمیڈیا کے مطابق وینزویلا کی ایک جیل کا قبضہ واگزار کروانے کے لیے 11ہزار اہلکاروں کو آپریشن کرنا پڑا کیوں کہ اس آپریشن میں سیکیورٹی اہلکاروں کو انتہائی خطرناک اور بین الااقوامی نیٹ ورک کے حامل گینگسٹرز کا سامنا تھا،اس جیل میں گینگسٹرز نے ڈسکو اور جوا خانے کے ساتھ ساتھ سوئمنگ پول، چڑیا گھر اور دیگر سہولیات کھول رکھی تھیں۔ یہ جیل سونے کے اسمگلر ٹرین دی آگورا کے گینگ کا ہیڈکوارٹر کے طور پر بھی استعمال ہوتی تھی،اس جیل میں مخالف گینگز کے قیدیوں سمیت سیکیورٹی اہلکاروں اور غیرملکی مغویوں کو بھی تاوان کی نیت سے رکھا جاتا تھا جب کہ گینگ سربراہان کو یہاں فائیو اسٹار ہوٹل کی سہولیات حاصل تھیں،یہ سرکاری جیل تھی جس میں قید خطرناک گینگسٹرز نے اہلکاروں کو یرغمال بنانے کے بعد قبضہ کرلیا تھا اور وہاں اپنا سسٹم چلانا شروع کردیا تھا،ٹرین ڈی آراگوا وینزویلا کا سب سے طاقتور گینگ ہے جو نہ صرف ملک بھر میں بلکہ پڑوسی ممالک میں بھی جرائم کا نیٹ ورک چلا رہے ہیں اس گینگ کے ارکان کی تعداد 5ہزار کے لگ بھگ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی