i بین اقوامی

وینزویلا اور امریکا کا تعلقات کی بہتری پر اتفاقتازترین

July 04, 2024

وینزویلا کے چیف مذاکرات کار جورجی روڈریگوز نے کہا ہے کہ ان کا ملک اور امریکا دو طرفہ تعلقات کی بہتری کے لیے آمادہ ہو گئے ہیں۔ انہوں نے یہ بات سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر بتائی۔ وڈریگوز نے بتایا کہ "اس پہلی ملاقات کے بعد سب سے پہلے ہم دونوں حکومتوں کے ساتھ کام کرنے کے ارادے پر متفق ہو گئے ہیں تا کہ اعتماد حاصل کرنے کے علاوہ تعلقات بہتر بنائے جائیں ... اس کے بعد یہ کہ اس رابطے کو محترم اور تعمیری صورت میں باقی رکھا جائے"۔صدر نکولس ماڈورو نے وینزویلا کے تیل کے سیکٹر پر امریکی پابندیوں کے باوجو داچانک واشنگٹن کے ساتھ بات چیت دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔ یہ اہم پیش رفت 28 جولائی کو مقررہ صدارتی انتخابات سے ایک ماہ سے بھی کم عرصہ قبل سامنے آئی ہے۔واضح رہے کہ دونوں ملکوں نے گذشتہ برس قطر میں خفیہ مذاکرات شروع کر دیے تھے۔بات چیت میں دونوں ملکوں نے قیدیوں کے تبادلے پر آمادگی ظاہر کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی