وینزویلا میں انتخابات کے متنازعہ نتائج کو ماننے سے انکار کر تے ہوئے عوام سڑکوں پر نکل آئی ۔تاہم نکولس مادورو نے صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے،دارالحکومت کاراکس کے مختلف علاقوں میں عوام اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں جن میں ایک شخص ہلاک اور متعدد فوجی زخمی ہو گئے،سیکورٹی فورسس نے انتخابی نتائج کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں استعمال کیں،ہزاروں افراد وسطی کاراکس پہنچے اور صدارتی محل کی طرف جانے کی کوشش کی،کاراکس کی سڑکوں پر فوج اور پولیس کی بھاری نفری موجود تھی جس کا مقصد مظاہرین کو منتشر کرنا اور انہیں صدارتی محل کی طرف جانے سے روکنا تھا،کچھ علاقوں میں مظاہرین نے صدر مادورو کے پوسٹر پھاڑ دیے جبکہ ٹائروں کو آگ لگا دی گئی ۔حزب اختلاف نے مادورو کی جانب سے فتح کے اعلان کو جعلی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی