i بین اقوامی

واشنگٹن، کیپیٹل ہل میں پائپ بم نصب کرنیوالوں کی نشاندہی پر اب 5لاکھ ڈالر انعام کا اعلانتازترین

January 05, 2023

امریکا نے کیپیٹل ہل کی عمارت میں پائپ بم نصب کرنے والوں کی نشاندہی پر اب ایک کی بجائے 5لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کیا ہے،امریکی محکمہ انصاف نے کہا ہے کہ کیپیٹل ہل پرحملے کے 2سال بعد بھی پولیس کو 350مشتبہ افراد کی تلاش ہے اور حملے کے الزام میں 950افراد کو گرفتارکیا گیا،امریکی حکام کے مطابق سیاسی جماعت کے دفاتر میں پائپ بم کس نے نصب کیے، ایف بی آئی کی کھوج ابھی بھی جاری ہے، پائپ بم نصب کرنے والوں کی نشاندہی پرانعام ایک لاکھ ڈالر سے 5لاکھ ڈالرکردیا گیا ہے،اٹارنی جنرل میرک گارلینڈ نے کہا کہ 6جنوری2021کے ذمہ داروں کے لیے احتساب کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں،اس سے قبل کیپیٹل ہل پرحملے میں ملوث 950ملزمان پرفردجرم عائد کی گئی،484ملزمان نے اعتراف جرم کیا تاہم 351ملزمان کو سزائیں دی جاچکیں جن میں 200کے قریب ملزمان کو 10سال قیدسنائی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی