چین کی ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنی ہواوے نے کمپنی کے سیڈز فار دی فیوچر پروگرام کے تحت بلغاریہ کے 80 نمایاں طلبا میں سے ہر ایک کو 2 ہزار یورو (2 ہزار140 امریکی ڈالرز)کے وظائف سے نوازا ہے۔ہواوے جنوبی بلقان خطے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر وانگ پھنگ نے ایوارڈز کی تقریب میں کہا کہ ایک عالمی انفارمیشن اورکمیونیکیشن ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی )کمپنی کے طور پر ہواوے کا اس بات پر یقین ہے کہ تمام نوجوانوں کے لیے معیاری تعلیم اور عملی تجربہ قابل رسائی ہونا چاہیے۔یہی وجہ ہے کہ اس نے بہترین طلبا کی حوصلہ افزائی کے لیے یہ اسکالرشپ پروگرام ترتیب دیا ہے۔ بلغاریہ کے معیشت اور صنعت کے نائب وزیردیمتر ڈانچیف نے کہا کہ پائیدار ہائی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی ترقی کو فروغ دینا ان کی وزارت کی بنیادی ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کے حصول کے لیے اہل افراد کی ضرورت ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی