نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منشیات فروشوں کے خلاف اعلان جنگ کر تے ہوئے کہا ہے کہ ڈرگ کارٹیلز کو غیرملکی دہشت گردی تنظیم قرار دیں گے اور ان کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق امریکی ریاست ایریزونامیں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ وہ صدربنتے ہی تمام میکسیکن منشیات فروشوں کوملک بدر کریں گے،ڈرگ کارٹیلز کو غیرملکی دہشت گردی تنظیم قرار دیں گے اور ان کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے پاناما کینال کو دوبارہ امریکی کنٹرول میں لینے کا بھی عندیہ دیا،ڈونلڈ ٹرمپ بیس جنوری کو امریکی صدارت کا حلف اٹھائیں گے۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی