i بین اقوامی

نمک کا متبادل کھانے سے دل کی بیماریوں سے جلدموت کا خطرہ کم ہوجاتا ہے:تحقیقتازترین

August 12, 2022

آسٹریلوی اورچینی ماہرین سمیت بین الاقوامی تحقیقی ٹیم کی جانب سے کی گئی ایک نئی تحقیق کے مطابق، نمک (سوڈیم کلورائیڈ)کامتبادل (پوٹاشیم کلورائیڈ)کھانے سے دل کی بیماریوں سے جلد اموات کے خطرات کم ہو سکتے ہیں۔ جارج انسٹی ٹیوٹ فار گلوبل ہیلتھ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور نیو ساتھ ویلز یونیورسٹی(یو این ایس ڈبلیو)میں میڈیسن کے پروفیسر بروس نیل نے بدھ کے روز شِنہواکو بتایا کہ نمک کا متبادل، جس میں سوڈیم کلورائیڈ کی بجائے پوٹاشیم کلورائیڈ ہوتا ہے، کا استعمال ہر سال دنیا بھرمیں لاکھوں جانیں بچاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہائی بلڈ پریشر جلد موت کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے اورخوراک میں سوڈیم کی زیادہ مقدار اور پوٹاشیم کی کم مقداربلڈ پریشرمیں اضافے کا سبب ہے۔ جریدے ہارٹ میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نمک کے متبادل کھانے سے دل کی بیماریوں سے قبل از وقت موت کے خطرات 13 فیصد اور دل کے دورے یا فالج کے خطرات 11 فیصد کم ہوجاتے ہیں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی