i بین اقوامی

نمیبیا،خشک سالی کے باعث 83ہاتھیوں کو ذبح کرکے گوشت لوگوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہتازترین

August 28, 2024

افریقی ملک نمیبیا میں وزارت ماحولیات نے کہا ہے کہ ملک میں شدید خشک سالی کے بعد 83ہاتھیوں سمیت 723جنگلی جانوروں کو ذبح کرنے اور ان کا گوشت ضرورت مندوں میں تقسیم کیا جائے گا،وزارت ماحولیات نے میڈیا کو جاری ایک پریس بیان میں کہا کہ ہاتھیوں اور دیگر جنگلی جانوروں کو پارکوں اور عوامی علاقوں میں ذبح کیا جائے گا جہاں حکام کا خیال ہے کہ جانوروں کی تعداد دستیاب چراگاہوں اور پانی کی فراہمی سے زیادہ ہے۔اقوام متحدہ کے مطابق جنوبی افریقہ دہائیوں میں بدترین خشک سالی کا سامنا کر رہا ہے۔ نمیبیا نے گذشتہ ماہ اپنے 84فیصد غذائی ذخائر کو ختم کر دیا ہے۔خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ نمیبیا کی تقریبا نصف آبادی کو آنے والے مہینوں میں خوراک کی عدم تحفظ کا سامنا کرنا پڑے گا،وزارت ماحولیات نے مزید کہا کہ اگر حکام مداخلت نہیں کرتے ہیں تو اس شدید خشک سالی کی روشنی میں انسانوں اور جنگلی حیات کے درمیان تنازعات بڑھنے کی توقع ہے۔وزارت ماحولیات نے کہا کہ یہ کارروائی ضروری ہے اور ہمارے آئین میں ہمارے قدرتی وسائل کو نمیبیا کے شہریوں کے فائدے کے لیے استعمال کرنے کے مینڈیٹ کے مطابق ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی