i بین اقوامی

نکاراگوا ، پارلیمنٹ نے سوشل میڈیا قانون کی منظوری دے دیتازترین

September 12, 2024

نگاراگوا کی پارلیمنٹ نے سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق قانون کی منظوری دیدی، خلاف ورزی کرنے والوں کو 5سال قید اورجرمانہ ہوگا،عالمی میڈیاکے مطابق نئے قانون کے تحت حکومت سے غیر مصدقہ معلومات میڈیا میں شائع یا سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے اور عوام میں خوف پھیلانے والے کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی جبکہ غلط معلومات پھیلا کر سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والے بھی قانون کی گرفت میں ہوں گے،نکاراگوا کی پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد نیا قانون منظوری کیلئے ملک کے صدر ڈینیئل اورٹیگا کے پاس دستخط کیلئے بھجوا دیا گیا،نئے قانون سے متعلق اپوزیشن جماعتوں کا کہنا تھا کہ مخالفین کی آواز دبانے کیلئے حکومت نے سوشل میڈیا قانون منظورکیا، یہ قانون ملک میں صحافت کو بھی جرم بنا دیتا ہے،اپوزیشن رہنمائوں کا کہنا تھا حکومت کی جانب سے پیش کیا گیا نیا قانون شہریوں اور میڈیا کے اظہار آزادی کے حق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی