i بین اقوامی

نیتن یاہو ثالث کاروں اور دیگر فریقوں کی کوششوں پر پانی پھیرنے کے ذمہ دار ہیں،اسماعیل ہانیہتازترین

May 06, 2024

حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے کہا ہے جنگ بندی کیلئے ایسا معاہدہ چاہتے ہیں کہ جس میں اسرائیلی جارحیت کا مکمل خاتمہ اور غزہ سے اسرائیلی انخلا، قیدیوں کا سنجیدگی سے تبادلہ معاہدے میں شامل ہو۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا نیتن یاہو جارحیت جاری رکھنے، تنازع کا دائرہ بڑھانے، ثالث کاروں اور دیگر فریقوں کی کوششوں پر پانی پھیرنے کے ذمہ دار ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی