اردن کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم رفح پر بمباری کرکے جنگ بندی معاہدے کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ اردن کے وزیر خارجہ ایمن صفادی نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر نیتن یاہو حقیقی طور پر کوئی ڈیل چاہتے ہیں تو وہ اس پیشکش پر سنجیدگی سے بات چیت کریں۔ ادھر حماس رہنما اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ مصری اور قطری تجاویز میں اسرائیلی حملوں کارکنان اور قیدیوں کا تبادلہ شامل ہے، تجاویز میں بیگھر فلسطینیوں کی بلارکاوٹ واپسی بھی شامل ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی