i بین اقوامی

نیتن یاہو پر مغویوں کو بازیاب کرانے کیلئے سخت دبائو، عوام نے جنگ کا ذمہ دار ٹھہرا دیاتازترین

September 19, 2024

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کیخلاف اسرائیلی عوام میں غم و غصہ بڑھتا چلا جا رہا ہے۔اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو مغویوں کو بازیاب کرانے کیلئے اسرائیلی عوام کی جانب سے سخت دبا ئوکا سامنا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی عوام نیتن یاہو کو خطے میں امن دشمنی اور جنگ کا ذمہ دار ٹھہرا رہی ہے،رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو اسرائیلی عوام کا غصہ ٹھنڈا کرنے کے لیے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں۔اس حوالے سے وزیر اعظم آفس کا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ جو مغویوں کی بازیابی چاہتے ہیں وہ یحیی سنوار پر دبائو ڈالیں ، عوام نیتن یاہو پر دبائو ڈالنے کے بجائے سنوار پردبائو بڑھائیں، بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، حماس نے اب تک جنگ بندی کی تمام تجاویز کو رد کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی