غزہ سے 6اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں ملنے کے بعد عوامی غم و غصے پر وزیراعظم نیتن یاہو گھبراہٹ کا شکار ہوگئے،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے یرغمالیوں کو غزہ سے زندہ واپس نہ لانے پر عوام سے معافی مانگ لی،گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں نیتن یاہو نے کہا کہ یرغمالیوں کو زندہ واپس نہ لانے کے لیے معافی کا طلب گار ہوں، ہم ان کے بہت قریب تھے لیکن ہم کامیاب نہ ہوسکے، حماس کو یرغمالیوں کی ہلاکت کی بھاری قیمت چکانی ہوگی،واضح رہے کہ ہفتے کو غزہ سے 6اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں ملنے کے بعد اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں،تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں ہزاروں افراد حکومت مخالف احتجاجی مظاہرے میں شریک ہوئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی