ریپبلکن امریکی ایوانِ نمائندگان کے سپیکر مائیک جانسن نے اعلان کیا کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو جلد ہی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے جبکہ غزہ میں اسرائیلی رہنما کے جنگ سے نمٹنے کے طریقے پر صدر جو بائیڈن کے ساتھ تنا ئوبڑھ گیا ہے۔اسرائیلی سفارتخانے کے سالانہ یومِ آزادی کے استقبالیہ میں کلیدی تقریر کرتے ہوئے کانگریس کے اعلی ترین ریپبلکن اور ڈیموکریٹک صدر کی اسرائیل پالیسی کے ناقد جانسن نے کہا کہ یہ اسرائیلی حکومت کی حمایت کا ایک مضبوط مظاہرہ ہوگا جب انہیں اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی