i بین اقوامی

نیتن یاہو حکومت نے شمالی غزہ کو فوجی علاقہ بنانے کی حکمت عملی تیار کرلیتازترین

September 24, 2024

اسرائیلی فوج کی جانب سے بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہوں پربمباری جاری ہے،گزشتہ 24گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں مزید 24سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو حکومت نے شمالی غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی کا فیصلہ کرلیا،اسرائیلی حکومت نے شمالی غزہ کو فوجی علاقہ بنانے کی حکمت عملی تیار کرلی ہے،دوسری جانب برطانوی وزیر خزانہ کی تقریر کے دوران فلسطین حامی شخص نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت بند کرنے کا مطالبہ کردیا،ادھر اقوام متحدہ ایجنسیوں کے سربراہان نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں مطالبہ کیا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جنگ جاری رہنے کے عالمی نتائج ہوں گے، غزہ میں فوری غیر مشروط جنگ بندی کی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی